نوشہرہ (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین (پی ٹی آئی پی) اور سابق وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ کرپٹ حکمرانوں نے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ نوشہرہ میں جلسے سے خطاب میں چیئرمین پی ٹی آئی پی نے کہا پاکستان کا مستقبل بانی پی ٹی آئی کے بغیر روشن ہے۔ ن لیگ، پی پی پی نے باریاں بانٹ کر ملکی معیشت کوکمزور کیا۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ جھوٹ پر جھوٹ بولا۔ آج جس حال میں ہیں اس کے ذمہ دار وہ خود ہیں۔ آٹھ فروری کو ہونے والے انتخابات میں مخالفین کو اپنی حیثیت کا اندازہ ہوجائے گا۔