فرسودہ نظام سے جان چھڑائیں، ’’سٹیٹس کو‘‘ سہولت کاروں کو ووٹ نہ دیں: سراج الحق

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا  کہ عوام سٹیٹس کو کے سہولت کاروں کو ووٹ نہ دے کر فرسودہ نظام سے جان چھڑائیں۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نورا کشتی سے قوم کو بے وقوف بنا رہے ہیں، ان کی لڑائی دکھاوے کی ہے۔ ملک شہزادے شہزادیوں اور خاندانوں کی حکمرانی کے لیے نہیں بنا۔  ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں جمعہ کے اجتماع اور بعدازاں کارکنان سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔  انہوں نے کہا کہ 8فروری کو ترازو کو ووٹ دے کر اسلامی نظام کے حق میں فیصلہ دیں۔ امیر جماعت نے کہا کہ قوم سابقہ حکمرانوں کے جعلی دعوؤں سے تنگ آچکی ہے، ان کے پاس کارکردگی دکھانے کو کچھ بھی نہیں، یہ اب پھر جھوٹے وعدے کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ سابقہ حکمران پارٹیوں نے کشمیر کا سودا کیا یہ ڈاکٹر عافیہ کو واپس نہ لا سکے۔

ای پیپر دی نیشن