راولپنڈی( جنرل رپورٹر) محمدی مسجد لالکڑتی میں سیرت النبی ؐ کانفرنس معاشرے کی اخلاقیات اصلاح اور تربیت تعلیمات نبوی ؐ پرخطاب کرتے ہو ئے کہا معروف مذہبی سکالر علامہ پیرسید اظہار بخاری نے کہا عزت دولت سے نہیں ، کردار رسولؐ اپنانے سے ملتی ہے ۔نبی پاک ؐ نے تلوار نہیں ، کردار سے اسلام پھیلایا۔ ۔باکردار انسان بننے کیلئے نبی پاک ؐ کا کردار مشعل راہ بناناہوگا۔خدا نے نبوت کا دروازہ بند کردیا۔ قوم ان ؐکے کردار کو منشور بنالے ، تو دنیا جنت بن جائیگی۔ نبی پاک ؐ کی اطاعت کامیابی کی ضمانت ،ناموس رسالت ؐ جنت کی بشارت ہے ۔نبی پاک ؐنے ساری زندگی کیسی کی عزت نفس کو مجروح نہیں کیا ۔شریعت مصطفی ؐپر عمل کر نے سے ہمارا اپنا ہی فائدہ ہے۔ اظہار بخاری نے کہانبی پاک ؐ کی سیرت بیان کرنا ہمارے بس کی بات ہی نہیں ۔ پورے کا پوار قرآن نبی پاکؐ کی سیرت و اخلاق سے مزین ہے ۔ جو قرآن کی سورت ہے ، وہ نبی پاک ؐ کی سیرت ہے ۔ نبی پاک ؐ کا اخلاق ہی کائنات کا سب سے بڑاضابطہ اخلاق ہے۔نبی پاکؐ ہماری تعریف کے محتاج نہیں ، بلکہ ہم نبی پاک ؐ کی شفاعت کے محتاج ہیں ۔لہذا ضرورت اس امر کی ہے ، کہ امت مسلمہ سیرت النبیؐ اپنانے کی کو شش کرے۔