انتخابات میں کامیاب ہوکر اسلام آباد کو جدید ترین شہر بنائیں گے،محمد کاشف چوہدری

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)جماعت اسلامی کے مرکزی رہنماو امیدوار حلقہ این اے 47محمد کاشف چوہدری نے کہا ہے کہ حلقہ این اے 47میں ایک ہی آواز ہے کہ یہاں پر نہ تیر چلے گا ، نہ شیر دھاڑے گا اور نہ آزاد چلیں گے اب یہاں ترازو کا راج ہو گا اور شہر میں عدل اور انصاف کا نظام آئے گا ، شہر اقتدار وسائل سے مالا مال ہے لیکن روایتی سیاسی جماعتوں نے 76سالوں میں دنیا کے خوبصورت ترین شہر اسلام آباد کو مسائلستان بنا دیا جہاں آج عوام بنیادی ضروریات زندگی سے محروم ہیں اور انہیں بجلی ، گیس ، پینے کے صاف پانی ،سیوریج سمیت درجنوں مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، ملک پر قابض رہنے والوں نے عوام کو درپیش مسائل کے حل پر توجہ دینے کے بجائے اپنی ذات کو ترجیج دی اور عوام کی زندگیوں کو اجیرن بنا دیا گیا ہم نے اسلام آباد کے مسائل کے حل کیلئے بہترین منصوبہ بنایا ہے اور انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے اسلام آباد کے عوام کو درپیش مسائل کو بھرپور طریقے سے حل کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوںنے جمعہ کو میلوڈی میں مرکزی الیکشن آفس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

ای پیپر دی نیشن