راولپنڈی (جنرل رپورٹر) ضلع کچہر ی راولپنڈی کی سیشن ، سول عدالتوں نے چوری ، ڈکیتی، قتل آوارہ گردی ، قمار بازی ، ارادہ ڈکیتی ، شراب،چرس ، افیون، جعلی چیک ، قیمتی اراضی پر قبضہ کرنے ، سنگین نتائج کی دھمکیاں ،نقب زنی اور راہ زنی کے مقدمات میں ملوث 16ملزموںکو 14روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر سینٹرل جیل اڈیالہ بھجوادیا ،12ملزموں کو تفتیشی آفیسر کی استدعا پر جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ان کی تحویل میں دے دیا، عدالت سے مسلسل غیر حاضر رہنے والے 6ملزموں کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے اور5ملزمان کو الزام ثابت نہ ہونے پر مقدمہ سے ڈسچارج کر دیا ہے, تمام ملزمان کے خلاف پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کی اور ملزمان کو مجاز عدالتوں میں پیش کر دیا ۔