راولپنڈی(جنرل رپورٹر )حلقہ این اے 54اور پی پی12سے 8فروری کو انشا اللہ شیر بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگا،ن لیگ کی قیادت نے سیاسی ایڈجسٹمنٹ کے تحت این اے54کو ایک ایسے شخص کیلئے اوپن رکھا جس نے ہماری قیادت کیخلاف غلیظ زبان استعمال کی، اب قومی اسمبلی کیلئے آزادحیثیت سے عوام انتخابی نشان گھڑیال اور پی پی12سے شیرکے نشان پر مسلم لیگ ن کے امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں آپ نے ان کو کامیاب کرانا ہے انشا اللہ جیت کر حلقے کے عوام کی محرومیوں کاخاتمہ کرینگے اور35،35سال سے اس حلقے پر مسلط مافیازسے آپ کی جان چھڑائیں گے ان خیالات کااظہارمسلم لیگ ن کے رہنما آزادامیدوار این اے54بیرسٹر عقیل ملک انتخابی نشان گھڑیال اور ن لیگ کے نامزد امیدوار محسن ایوب خان انتخابی نشان شیر نے چاکرہ کے علاقے میں مسلم لیگ ن کے رہنما زاہدبھٹی،عرفان بھٹی ،بختا وربھٹی ،چوہدری عنصر علی اورانکی ٹیم کے زیراہتمام جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جلسے میں حاجی شیردل بھٹی ،،چوہدری عبدالشکور احمد،چوہدری حنیف گجر ،ڈاکٹر اعجاز، سعید،نعیم قریشی ،عرفان بھٹی،موسی بھٹی،علی شان بھٹی،امجد بھٹی ،ا رشدبھٹی،راجہ محسن،ملک احمدنواز ،ملک علی نواز سمیت معززین علاقہ ،مسلم لیگ ن کے کارکنان کی بڑی تعدادنے شرکت کی،جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیدوار این اے 54 بیر سٹرعقیل ملک نے کہا کہ کل بھی میں نوازشریف ،مسلم لیگ ن کاشیرتھا آج بھی ن لیگ کاشیر ہوں انشا اللہ الیکشن جیت کریہ سیٹ میاں نوازشریف کو تحفے میں دونگا جیت کر اس علاقے کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرائینگے،جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیدوار پی پی12محسن ایوب خان نے کہا کہ شیر کی جیت پاکستان کی جیت ہوگی عوام باشعورہوچکے ہیں انشا اللہ8فروری کو پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت بنانے کیلئے شیرکوبھاری اکثریت سے کامیاب کرینگے۔