راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور امیدوارپی پی 18 سجادخان نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن ہی واحد جماعت ہے جوملک کی اقتصادی حالت کوبہتر اورمعیشت کومستحکم کرسکتی ہے اورمیاں نواز شریف کی مدبرانہ قیادت میں مسلم لیگ ن کی ماہرین معاشیات کی ٹیم لائحہ عمل طے کرنے میں مصروف ہے اورحکومت میں آ کر معاشی اصلاحات کریں گے ماضی میں بھی میاں نوازشریف نے صنعتکاروں،کاروباری اداروں اورتاجربرادری کی بہتری کے لئے ٹھوس اقدامات کیئے ہیں جن کی بدولت پاکستان کی معیشت مضبوط ہوئی تھی لیکن پی ٹی آئی کی نالائق اورنااہل حکومت نے میاں نوازشریف کی اصلاحات پرپانی پھیردیا ان شااللہ 8 فروری کا الیکشن جیت کر میاں نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیراعظم بن کرملک کو اقتصادی.دفاعی اورمعاشی طور پر مستحکم بنائیں گے میں اس سلسلے میں اپنی تاجر برادری کویقین دلاتاہوں کہ میں راولپنڈی کی تاجربرادری کے مسائل کے حل کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کروں گا ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روز اپنی انتخابی مہم کے دوران امیدواراین اے 57 دانیال چوہدری کے ہمراہ محلہ چاہ سلطان،محلہ طہماسپ آباد اورملحقہ علاقوں کی تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان علاقوں کی تاجر برادری نے سجاد خان اوردیگر رہنماں کاگرمجوشی سے شاندار استقبال کیاان کے ہمراہ ممبر کنٹونمنٹ بورڈ وارڈنمبر 1 راجہ پرویزاختر ،صنوبرگل اوردیگرمقامی معززین بھی تھے سجادخان نے مزید کہاکہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے ماضی میں راولپنڈی میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام کروائے ہیں اوراب پھر حکومت میں آنے کے بعد تمام عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیئے جائیں گے۔
مسلم لیگ ن ملک کی اقتصادی حالت بہتر اورمعیشت مستحکم کرسکتی ہے،سجادخان
Jan 20, 2024