الیکشن جیت کر راولپنڈی سے محرومیوں کا خاتمہ کرینگے، محمد حنیف عباسی

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ)ممتاز سیاسی و سماجی  و کاروباری شخصیت حاجی وحید شیخ حاجی ارشد اور سابق صدر اسلام اباد چیمبر عامر وحید شیخ کی جانب سے کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں حلقہ این اے 56 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد حنیف عباسی ، پی پی 16 ضیا اللہ شاہ، اور پی پی17 سے راجہ محمد حنیف کی حمایت کا اعلان کیا گیا۔ اس موقع پر  خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے امیدوار حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ میں شیخ برادری کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مسلم لیگ ن کی قیادت پر اعتماد کیا ۔ 8فروری کو الیکشن جیت کر راولپنڈی سے محرومیوں کا خاتمہ کرینگے ۔ ہم نے راولپنڈ ی خدمت کی سیاست کی ہے ۔ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے حلقہ پی پی 16 سے امیدوار ضیا اللہ شاہ کا کہنا تھا کہ حنیف عباسی نے جس طرح ماضی میں مشکل حالات کے باوجود ترقیاتی کام کرائے یہ ان کے علاوہ کوئی نہیں کراسکتا ۔ شیخ برادری نے مسلم لیگ ن پر جو اعتماد قائم رکھا ہوا ہے ہم ان کو مایوس نہیں کرینگے ۔ پی پی 17سے امیدوار راجہ حنیف کا کہنا تھاکہ ہمیں جس طرح ماضی میں الیکشن ہرایا گیا وہ ایک سازش تھی راولپنڈی کے عوام ہمیشہ ن لیگ کے ساتھ ہیں وہ ترقیاتی کاموں اور نواز شریف کے وژن کو ووٹ دینگے ۔ شیخ عامر وحید نے کہا کہ حنیف عباسی اور ان کے ٹیم نے جس طرح راولپنڈی میں کام کیے ہیں یہ اپنی مثا ل آپ ہیں ۔ ہم ن لیگ کے تمام امیدوارو ں کی کامیابی کے لیے دعا گو ہیں اور مکمل طور پر ان کے ساتھ چلنے کا اعلان کرتے ہیں ۔ کارنر میٹنگ سے حاجی وحید شیخ  ، جاوید انور مغل جمیل مغل ، پیر زادہ راحت مسعود قدوسی ، حاجی ارشد نوید ملک ویگر نے بھی خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن