53 سالہ شخص کوگلے پر تیز دھارآلے کے وار سے قتل کر دیا گیا

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹرسے)تھانہ صدر بیرونی کے علاقے میں تیز دھار آلے کے وار سے 53 سالہ شخص قتل کر دیا گیا نعش ملنے کی اطلاع پرپولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی پولیس نے بتایا کہ اڈیالہ روڈ پر پنجاب ہائوسنگ سوسائٹی کی بائونڈری وال سے ملحقہ نالہ سے 53 سالہ شخص کی نعش برآمد ہوئی ہیاس شخص کا تعلق کہوٹہ سے ہے جسے گلے پرکسی تیز دھارآلے کے وار سے قتل کیا گیامقتول کی شناخت اقبال کے نام سے ہوگئی ہے مقتول کا گلا کٹا ہوا تھااور نعش کے پاس پولیس نے رسی بھی برآمد کرلی ہے پولیس نے کہا کہ قتل کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی مقتول کی نعش لواحقین لے گئے۔

ای پیپر دی نیشن