تحصیل آفس میں 2منزلہ ای سنٹرکی تعمیرکا کام تیزی سے جاری

Jan 20, 2024

راولپنڈی(محبوب صابر/جنرل رپورٹر)حکومت پنجاب نے تحصیل آفس راولپنڈی میں 2منزلہ ای سینٹرکی تعمیرکیلئے 9کروڑ 50لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کر دی گئی گرانٹ ملنے کے بعد عمارت کی تعمیر کرنے کا کام شروع کر دیا گیا، تحصیل آفس راولپنڈی سب رجسٹراروں ، تحصیلداروں اور ان کے عملے کیلئے اور ایک لاک اپ اور ایک ریکارڈ روم بنایا جائے گا، نادراسینٹر بھی ہو گا، اس دو منزلہ عمارت میںمختلف کاموں کے سلسلے میں آئے سائلین اور شہریوں کیلئے خصوصی طور پر انتظار گاہ بنائی جائے گی جہاں پر شہری بیٹھ سکیں گے ، اس عمارت میں مختلف کائونٹر ہوں گے ، 2منزلہ عمارت کی تعمیرکا کام دن رات ہے تاکہ اس کو جلد سے جلد مکمل کیا جا سکے، نئی عمارت میں 3سب رجسٹراروں کے دفاتر ہوں گے ۔

مزیدخبریں