راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تحریک انصاف کے مرکزی راہنما و حلقہ این اے 56کے امیدوار شہر یار ریاض نے کہا ہے کہ ہم قومی دھارے میں رہ کر اپنی سیاسی جدوجہد جاری وساری رکھیں گے قومی اور صوبائی سیاسی منظرنامے سے ہمیں اوٹ نہیں کیا جاسکتا 8فروری کو راولپنڈی کے عوام ہمارے حق میں اپنا فیصلہ دے کر ثابت کردینگے کہ ملک اور قوم کی تقدیر ہم ہی بدل سکتے ہیں عوام کے اعتماد اور انکی توقعات پر پورا اتروں گا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے کو یونین کونسل 33میں پارٹی کارکنان اور حلقے کے عوامی اجتماعات سے الگ الگ خطاب کے دوران کیا انکا کہنا تھا کہ یہ ہماری قیادت نے ملک و قوم کیلئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ہم آپ لوگوں کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔شہریار ریاض نے کہا کہ میں نے کبھی بھی اپنے حلقے کے عوام سے بے وفائی تک نہیں کی زندگی کے گرم اور سرد موسموں میں حلقے کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑا رہا ہوں اور میرا جینا اور مرنا بھی اپنے عوام کے ساتھ ہے انکے دکھ اور سکھ میں انکے ساتھ ساتھ ہوں ۔انھوں نے کہا کہ حلقے کے عوام سے یہی کہتا ہوں کہ آگے بڑھ کر میرا اور پارٹی کاساتھ دیں۔انھوں نے کہاتفریق اور تقسیم کی سیاست سے بالا تر ہو کر سیاسی میدان میں اترا ہوں صرف اپنے حلقے کے عوام کی خاطرایا ہوں تاکہ انکے حقوق کا تحفظ اور انکی محرومیوں کا خاتمہ کرسکوں۔
میرا جینامرنا عوام کے ساتھ،اعتماد اور توقعات پر پورا اتروں گا،شہر یار ریاض
Jan 20, 2024