صاحبزادہ ذیشان کلیم معصومی کی پیر حسام الدین شاہ گیلانی گولڑوی سے ملاقات

اسلام آباد(خبرنگار)جماعت اہل سنت پاکستان صوبہ پنجاب کے ترجمان پیر طریقت صاحبزادہ ذیشان کلیم معصومی کی چھٹی شریف عرس حضرت خواجہ غریب نواز معین الدین چشتی اجمیری کے موقع پر درگاہ عالیہ گولڑہ شریف میں سجادہ نشین پیر سید حسام الدین شاہ گیلانی چشتی گولڑوی سے خصوصی ملاقات ہوئی۔ درگاہ عالیہ گولڑہ شریف کے سجادہ نشین پیر سید حسام الدین شاہ گیلانی گولڑوی نے خصوصی ملاقات میں کہا کہ جماعت اہل سنت پاکستان صوفیا مشائخ عظام اور علما کرام کی نمائندہ جماعت ہے جو فروغ عشق مصطفی کے لیے بھرپور کام کر رہی ہے اولیائے کرام کی تعلیمات مینارہ نور ہیں ۔صوفیا کرام نے مخلوق خدا کے دلوں پر نہ ختم ہونیوالی حکومت کی جو تاقیامت قائم رہے گی ۔جماعت اہل سنت پاکستان صوبہ پنجاب کے ترجمان پیرطریقت صاحبزادہ ذیشان کلیم معصومی نے کہا کہ حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری ہند کے ولیوں کے سلطان ہیں جنہوں نے اپنی نگاہ فیض سے لاکھوں غیر مسلموں کو کلمہ طیبہ پڑھا کر دائرہ اسلام میں داخل کیا اور مخلوق خدا کے دلوں پر کبھی نہ ختم ہونے والی حکومت کی جو تاقیامت تک رہے گی  ۔

ای پیپر دی نیشن