ڈاکٹر ندیم جان کی باجوڑ میں پولیو آفیسر ڈاکٹر عبدالرحمن پر حملے کی شدید مذمت

Jan 20, 2024

اسلام آباد(خبرنگار)وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کی باجوڑ میں پولیو آفیسر ڈاکٹر عبدالرحمن پر حملے کی شدید مذمت کی ہے پولیو ڈیوٹی پر مامور ڈاکٹر عبدالرحمن کی شہادت پر انتہائی افسردہ ہوںحملے کی خبر ملتے ہی ڈاکٹر عبدالرحمن کے اہل خانہ سے مسلسل رابطے میں رہا، وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالرحمن کو بہترین طبی علاج کیلئے اسلام آباد منتقل کرنے کی ہدایت کی اسلام آباد منتقل کرنے سے قبل ہی ڈاکٹر عبدالرحمن جانبر نہ ہو سکے ڈاکٹر عبدالرحمن کے قاتلوں کو ہر صورت کٹہرے میں لا کر نشان عبرت بنائیں گے ایسی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے عزم اور جذبے کے آڑے نہیں آسکتیں

مزیدخبریں