اسلام آباد(خبرنگار)سائبر حملوں سے بچنے کیلئے بڑوں کیساتھ ساتھ بچوں کو بھی محتاظ ہونا ہوگا سائبر حملہ آوروں کے لیے ممکنہ ہدف بچے بن چکے ہیں آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور سمارٹ ہومز کی ترقی اور مقبولیت کے ساتھ ساتھ گیمنگ اور فِن ٹیک انڈسٹری کی دنیا کی توسیع بھی شامل ہے بچوں کو سائبر سیکیورٹی کی بنیادی باتیں سکھانا بہت ضروری ہوچکا تاکہ انہیں معلوم ہو کہ سائبر کریمینلز کے جال سے کیسے بچا جا سکے گیمنگ کے دوران کون سے سائبر خطرات پیدا ہوسکتے ہیں اور اپنے ذاتی ڈیٹا کو صحیح طریقے سے کیسے محفوظ کیا جاسکتا ہے ان خیالات کااظہار پاکستان میں کیسپرسکی کے نمائندہ عثمان قریشی نے عوام آگاہی مہم کے سلسلہ میں جاری بیان میں کیا۔