صدر کالکی مروت حملے کے شہداء کے لواحقین سے ٹیلیفونک رابطہ

Jan 20, 2024

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے لکی مروت حملے کے شہداء کے لواحقین سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور اہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا ۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جمعہ کو سپاہی محمد افضل اور ابرار حسین کے لواحقین سے بھی اظہارِ تعزیت کیا ۔صدر مملکت نے وطن کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے پر قوم کی جانب سے شہداء￿  کو سلام پیش کیا ۔ صدر مملکت نے شہداء کیلئے بلندیِ درجات اور ورثاء کیلئے صبرِ جمیل کی دعا کی ۔

مزیدخبریں