راولپنڈی ( اپنے سٹاف رپو رٹر سے ) مسلم لیگ ن کے نامزد امیدواراین اے 57 بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن سے ہمارا تعلق ہمارے آبائواجداد سے ہیں ، پاکستان کی تعمیر و ترقی میں مسلم لیگ ن کا کلیدی کردار ہے، گزشتہ حکمرانوں نے سوائے دوسروں پر کیچڑ اچھالنے کے ملک کی ترقی کیلئے ایک اینٹ بھی نہیں لگائی اگر خدا وند تعالی نے الیکشن میں کامیابی مجھے دی تو خدمت کے جزبہ سے دن رات کام کرینگے، نواز شریف نے پاکستان میں ہمیشہ بڑے بڑے میگا پراجیکٹس مکمل کرائے ، 8فروری 2024کے دن راولپنڈی کی عوام این اے 57پر میری اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر حاجی پرویز اور سجاد خان کی کامیابی کے لئے انتخابی نشان شیرپر مہر لگائے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی75 میں راجہ فاروق،یوسی 72شکریال میں آصف قریشی،یو سی 27 مسلم ٹائون میں اویس ہاشمی ،ولایت کالونی میں شکور ماموں،شاہ خالد کالونی میں سردار بابر ،یوسی 43 میں آصف پٹواری اوریوسی 23 عبداللہ سنٹر میں کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔پی پی 18 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار سجاد خان اور پی پی 19 سے حاجی پرویز خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی سے اس بار صرف شیر ہی جیتیں گے ،موسمی امیدوار عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں ،جیت ہمارا مقدر ہے اور انشا اللہ مسلم لیگ ن کی حکومت میں عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا۔
مسلم لیگ ن سے ہمارا تعلق ہمارے آبائواجداد سے ہیں ، بیرسٹر دانیال چوہدری
Jan 20, 2024