اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنی تقدیر بدلیں،مصطفی نوا زکھوکھر

اسلام آباد ( اپنے سٹاف رپو رٹر سے ) حلقہ این اے 47 اورحلقہ این اے48 سے امیدوار مصطفی نوا زکھوکھر نے کہامیرا  انتخابی نشان گھڑیال ہے  اس کی مناسبت وقت سے ہے اوراب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنی تقدیر بدلیںتاکہ ہمارے بچوںکو بھی وہ انصاف ملے جو دنیا میں لوگوںکو  انصاف ملتا ہے۔میری ترجیحات میں  اولین ترجیح ہے کہ میں لوگوں کے کام آ سکوں  لوگوں کی خدمت کر سکوں لوگوں کی آواز ایوان بالا میں بلند کر سکوں ۔ اہل اسلام آباد کے جو مسائل ہیں ان کو حل کرنے کیلئے اقتدار میں آنے  والے اشرافیہ کو  جنجھوڑ  سکوںانسان کی سوچ کا اس کے اصولوں کا  اصل امتحان تب ہوتا ہے  اپنے مخالف  پر کڑا وقت آ جائے اپنے مخالف کے ساتھ بھی زیادتی ہو جائے تو کیا وہ اس کے اوپر بولتا ہے اج ہم نے اپنے ملک کو کیا بنا دیا  معاشرے کو کیا بنا دیا  نفرتیں عروج پر ہیں  زہر آلود ماحول ہے  اور چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال ہونا شروع ہوا  ہماری مشرقی رویات پامال ہونا شروع ہوئیں میںہر واقعہ پر معترض ہونا شروع ہوا  تو پھر اس کے نتیجے میں  میری پارٹی نے مجھے یہ کہا کہ  تہمارے پاس صرف دو ہی آپشن ہیں یا تو خاموش ہو جائو  یا استعفی دے دو  میں نے استعفی دینے کو ترجیح دی اقتدار کو لات مار دی لیکن  اپنے اصولوں  پر کمپرومائز نہیں کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن