بوائز ہائی سکول جنڈ نجار کا اعزاز،بیڈمنٹن کے ٹورنامنٹ میں سلور میڈل حاصل کر لیا

گوجرخان (نامہ نگار)گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جنڈ نجار کا اعزاز،بیڈمنٹن کے ٹورنامنٹ میں سلور میڈ ل حاصل کر لیاراولپنڈی تعلیمی بورڈ کے زیر انتظام انٹر ڈسٹرکٹ پیڈمنٹن چیمپین شپ منعقد ہوئی جس میں جہلم چکوال اٹک اور راولپنڈی کی پانچ ٹیموں نے حصہ لیا ٹورنامنٹ لیگ سسٹم کے تحت کھیلا گیا، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جنڈ نجار کے طلبہ تحسین مرزا، ذوہیب چوہدری،شاویز نصیر،جاثم مرزا اور انیس نے ضلع راولپنڈی کی نمائندگی کی جنہوں نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے اپنے چار میں سے تین میچ جیت کر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جنڈ نجار کی تاریخ میں پہلی بار سلور میڈل حاصل کر لیاٹیم انچارج قاضی تنویر احمد تھے اور معاونین کے فرائض فرخ خان کھوکھر اور ملک عبدالوہاب نے انجام دیے ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں سی ای او تعلیم یاسین بلوچ، ڈی ای او شرافت بسرا، اگیگا پنجاب کے صدر راجہ طاہر حسین اور راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے اعلیٰ حکام نے بطور خاص شرکت کی ٹورنامنٹ کے اختتام پر جیتنے والی اسلامیہ ہائر سیکنڈری سکول جہلم اور گورنمنٹ ہائی سکول جنڈ نجارکی ٹیموں کو سرٹیفکیٹ دیے گئے جبکہ میڈلز اور ٹرافیز بورڈ کے زیر اہتمام تقریب میں دیے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن