الےکشن مےں پی پی بھاری اکثرےت سے کامےاب، بلاول وزےراعظم ہوں گے، راشدچوہان 

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)مسیحی برادری محب وطن، ملک اور قوم پر جان نچھاور کرنے والی ہے۔پوری پاکستانی قوم پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر تیر سے شیر کا شکار 
کررےگی، نواز شریف تو یہ کہتا ہے مجھے نہ نکالتے تو مہنگائی نہ ہوتی سب کے پاس روزگار ہر گھر خوشحال ہوتا، نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم بننے کے خواب دیکھنا چھوڑ دےں پرانے کیلنڈر ختم نئے دور کا آغاز شروع ہے نوجوان وزیراعظم آئےگااور روز گار لائے گا،8فروری کو پیپلزپارٹی سرپرائز دینے کے لیے تیار ہے،ان خیالات کااظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی مسیحی راہنما اور متوقع عام انتخابات کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے اقلیتی نشست کے امیدوار راشدچوہان نے اپنے ایک بیان میں کیا۔راشد چوہان کاکہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کیساتھ انکی وابستگی دیرینہ اور خون میں شامل ہے۔جب سے ہوش سنبھالا وہ پاکستان پیپلز پارٹی کیساتھ ہیں۔ پرانے سیاستدان کی بجائے عوام کی حکومت بنائیں گے عوام بلاول کا ساتھ دےںگے بلاول کو وزیر اعظم منتخب کروائےں گے ۔
،سابقہ وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو نہ صرف قومی لیڈر بلکہ قومی ہیرو بھی تھے جنہوں نے مسیحی برادری کو بے پناہ حقوق دئیے انہوں نے اقلیتوں کے حقوق کے لئے آواز اٹھائی اور جنگ لڑی، انہوںنے ملک بھر کی اقلیتی برادری بالخصوص مسیحی برادری سے درخواست کی کہ وہ صرف پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی مکمل اور غیرشروط حمایت کرتے ہوئے 8 فروری 2024 کو تیر کے نشان پر مہر لگا کر شہید بی بی بینظیر بھٹو کے احسانات کابدلہ چکائیں بلکہ یہ ثابت بھی کریں کہ مسیحی برادری حق اور سچ کیساتھ چلنے والوں کیساتھ کھڑی ہے بے نظیر بھٹو کو شہید نہ کیا جاتا تو آج ملک اےشئن ٹائےگر ہوتا،راشد چوہان نے اپنی اور مسیحی برادری کی طرف حلقہ این اے 47 اسلام آباد سے پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار سید سبط الحیدر بخاری کی مکمل حمایت کااعادہ کیا اور کہاکہ انشا اللہ 8فروری کاسورج سید سبط الحیدر بخاری اور پاکستان پیپلز پارٹی کی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن