پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامرخان یوکرائن کے آندرے کو ٹلنگ کو شکست دیکر ورلڈ چیمپیئن بن گئے

لندن(بی بی سی ڈاٹ کام) برطانیہ کے پاکستانی نژاد باکسر عامر خان نیسنیچر کو لائٹ ویٹ عالمی چیمپئن آندرے کوٹلنک کو ہرا لائٹ ویٹ عالمی چیمپئن کا ٹائٹل جیت لیا۔ بائیس سالہ عامر خان مقابلے کے آغاز سے اپنے حریف آندرے کوٹلنک پر مکمل طور پر حاوی دکھائی دیئے اور بارہ راونڈ کے میچ میں پوائنٹ کے واضح فرق سے لائٹ ویٹ کا عالمی ٹائٹل جیت لیا۔ یوکرائن سے تعلق رکھنیچونتیس سالہ والے آندرے کوٹلنک پچھلے سال مارچ میں عالمی چیمپئن بنے تھے۔ ایتھنز اولمپک مقابلوں میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے عامر خان کے پیشہ ورانہ کیریئر کا بائیسواں مقابلہ تھا جن میں وہ اکیس میں فاتح رہے جبکہ ایک مقابلے میں ہار گئے تھے۔ انگلینڈ کے شہر بولٹن میں پیدا ہونے والے عامر خان نے 2005 سے پیشہ وارانہ باکسنگ کا آغاز تھا۔ عامر خان نے اپنے حریف آندرے کوٹلنک کو ایک سو ستر مکے مارے جبکہ انہیں اسی مکے لگے۔ ججوں نے عامر خان کو 120 پوائنٹ دیئے جبکہ ان کے حریف کو ایک 108 اور اس طرح وہ متفہ طور پر عالمی چیمپئن قرار پائے۔ عامر خان نے میچ کے بعد بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا اس میچ کے دوران انہیں کچھ مکے لگے لیکن انہوں نے جلد بازی سے کام نہیں لیا کیونکہ ’اب میں بھی پہلے کے مقابلے میں بہت میچور ہو چکا ہوں۔‘ ماہرین کا خیال تھا کہ چونتیس سالہ کوٹلنک عامر خان سے سخت مقابلہ کریں گے لیکن وہ عامر خان کی سپیڈ کے آگے عاری نظر آئے۔ عامر خان نے کہا کہ وہ ابھی نوعمر ہیں اور ابھی انہیں بڑے بڑے مقابلے کرنے ہیں لیکن وہ عالمی چیمپئن ہیں اور وہ اس سے مزے لینا چاہتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن