جعفرآباد کے علاقے اُچ گیس فیلڈ میں شنکر اپنے اہلخانہ کے ساتھ گھر میں سو رہا تھا کہ نامعلوم افراد ان کے گھر میں داخل ہوگئے اور انہوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس سے شنکر کی اہلیہ سمیت پانچ بچے معشوق، املوک، مکھنی، فضلو اور گُڈل موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ اس واقعہ کے بعد صحبت پور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔پولیس نے لاشوں اور زخمیوں کو صحبت پور ہسپتال پہنچا دیا۔ پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے دو بچے سہمے ہوئے ہیں اور کسی سوال کا جواب دینے سے قاصر ہیں لٰہذا نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔