صوبائی دارالحکومت لاہور میںٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ تیز بارش سے موسم خوشگوارہوگیا ہے۔

لاہور اور گردونواح میں سیاہ بادلوں کی وجہ سے دن میں بھی اندھیرا چھا گیا ہے۔ صبح سے شہر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سےموسلا دھار بارش ہورہی ہے جس کے باعث گذشتہ کچھ دنوں سے جاری گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔ باران رحمت پر گرمی اور حبس سے ستائے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ تاہم کاروباری حضرات اور دفاتر کو جانے والے ملازمین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ بارش کی وجہ سے شہر کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں اور کئی اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی آمدو رفت بھی متاثر ہوئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن