وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سے امریکہ میں پاکستانی سفیر حسین حقانی  اور وفاقی وزیرتعلیم آصف احمد علی نے الگ الگ ملاقاتیں کیں ۔

Jul 20, 2010 | 13:24

سفیر یاؤ جنگ
اسلام آباد میں پاکستانی سفیرحسین حقانی سے ملاقات میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان اسٹریٹیجک ڈائیلاگ اس امرکا ثبوت ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے توانائی سمیت مختلف شعبوں میں امدادکی یقین دھانی انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ وزیراعظم سے وزیرتعلیم آصف احمد علی نے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پرسید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ تعلیم سے معاشرے میں مثبت تبدیلی آتی ہے اورجمہوری عمل کو  فروغ ملتا ہے۔  وزیراعظم نے وزارت تعلیم کے گھریلو پراجیکٹ کو سراہا جس کے تحت ہرسال ساڑھے چارلاکھ طلبہ و طالبات پانچویں جماعت تک تعلیم حاصل کررہے ہیں.
مزیدخبریں