اقتصادی رابطہ کميٹی کا اجلاس آج ہو گا،اجلاس ميں قليل المدتی اورطويل المدتی منصوبوں کے لیے لیکوئڈ نیچرل گیس درآمد کرنے کی منظوری لی جائے گی۔

وفاقی وزیرخزانہ ڈاکٹرحفیظ شیخ اقتصادی رابطہ کميٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ ای سی سی کا اجلاس آٹھ نکاتی ايجنڈے پرمشتمل ہے، جس میں چينی کی درآمد ميں تاخير سے متعلق وزارتی کميٹی کی رپورٹ پيش کیے جانے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ چينی کی خریدای کے طريقہ کارپر نظرثانی کی سفارش بھی کی جائے گی۔ اجلاس ميں زرعی ٹريکٹرز مينيو فيکچررز کی جانب سے کلیمز ريفنڈ کا معاملہ بھی پيش کیا جائے گا اورملک کی معاشی صورتحال اورای سی سی کے گزشتہ اجلاس کے فيصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ بھی ليا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن