کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں سیاسی جماعت کے کارکن سمیت دوافراد ہلاک ہوگئے۔

کراچی کے علاقے لانڈھی عوامی کالونی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے اٹھائیس سالہ محمد یوسف کو ہلاک کردیا جس کی نعش جناح ہسپتال منتقل کردی گئی ہے۔ اورنگی ٹاؤن کے علاقے شاہ فیصل محلےمیں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے پچاس سالہ شخص ہلاک ہوگیا۔ جس کی شناخت  غنی چاچا کےنام سے ہوئی ہے جو ایک سیاسی جماعت کا سرگرم کارکن بتایا گیا ہے ۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں ۔ واقعہ کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی اورمشتعل افراد نے گاڑیوں پر پتھراؤ کیا جس کے بعد ٹریفک بند ہوگئی۔ علاقے میں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری  تعینات کردی گئی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن