جیکی چن اپنی نئی فلم کراٹے کڈ کے پریمیئرشو میں شرکت کیلئے جرمنی پہنچ گئے ، شو میں کنگفو چمپیئن اور سمتھ فیملی نے شرکت کی  

فلم کے پروڈیوسرمعروف اداکار ول سمتھ اوراور ان کی اہلیہ جیڈا سمتھ ہیں جبکہ ان کے بارہ سالہ بیٹے جیڈن سمتھ اس فلم میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔ فلم کی کہانی ایک ایسے بچے کے گرد گھومتی ہے جو اپنی والدہ کے ساتھ چین آتا ہے، یہاں اسے سکول اور محلے کے لڑکوں کے رویے کی وجہ سے سخت مشکل پیش آتی ہے، جیڈان ذاتی دفاع کےلیے کنگ فو سیکھنا شروع کرتا ہے۔فلم میں اس کے کنگ فو استاد کا کردار جیکی چن نے نبھایا ہے ۔ اس موقع پر جیکی چن کا کہنا تھا کہ میں والدین کو مشورہ دوں گا کہ اپنے بچوں کو مارشل آرٹ کی تعلیم ضرور دلوائیں ۔ کنگ فو، کراٹے، جوڈو ، تائی کوانڈو جیسے فن ذاتی دفاع کے ساتھ زندگی گزارنے کا ہنربھی سکھاتے ہیں ۔ فلم کے ڈائریکٹر رونالڈ ایمرخ اس فلم کی جرمنی میں کامیابی کےلیے بھی  ُپرامید ہیں۔

ای پیپر دی نیشن