ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی قومی سلامتی کے مشیر شیوشنکرمینن کا بیان بھارتی اسٹیبلشمنٹ کے پاکستان کے خلاف جاری پروپیگنڈے کا حصہ ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر کا بیان پاک بھارت وزرائے اعظم کے درمیان بھوٹان میں دہشت گردی کے خاتمے کے حوالے سے ہونے والے اتفاق رائے کی نفی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ دہشتگردی دونوں ممالک کے لیے مشترکہ مسئلہ ہے جس سے ملکرنمٹنا ہوگا ۔ واضح رہے کہ ڈیوڈ ہیڈلی امریکی شہری اور ممبئی حملوں میں نامزد ملزم ہے ۔