آسٹریلیا میں ایک آکٹوپس نے اکیس اگست کو ہونیوالے انتخابات میں جولیا گلارڈ کی جیت کی پشینگوئی کی ہے۔  

سڈنی کے ایکیوریم میں موجود بگسی نامی یہ آکٹوپس ماضی میں بھی متعدد مقابلوں سے متعلق کامیاب  پیشگوئیاں کرچکا ہے ۔ آکٹوپس کے سامنے موجودہ وزیراعظم جولیا گلارڈ اور ان کے قریب ترین حریف ٹونی ابوٹ کی تصاویر والے بکس رکھے گئے تھے ۔ آکٹوپس نے کافی ہچکچاہٹ کے بعد آخر کار جولیا گلارڈ کے حق میں فیصلہ سنا دیا ۔ دوسری جانب مقامی تجزیہ نگار بھی جولیا گلارڈ کی کامیابی کے لیے ُپر امید ہیں ۔ دونوں امیدواروں کے درمیان پہلا مباحثہ اتوار کو منعقد ہو رہا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن