شکارپور میں دیرینہ دشمنی کی بنا پر فائرنگ کرکے چھ مخالفین کوقتل کردیا گیا ۔

Jul 20, 2010 | 22:53

سفیر یاؤ جنگ
شکار پورپولیس کے مطابق شر اور کیہرو برادری میں کئی سالوں سے تنازع چل رہا ہے ۔ آج شر برادری کے کچھ افراد عدالت میں پیش ہونے جارہے تھے کہ مخالفین نے علاقہ میاں صاحب کے قریب ان پرفائرنگ کردی جس کے باعث شربرادری کے چھ افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک راہ گیر زخمی ہوا ۔ واضح رہے کہ شکار پورمیں مختلف خاندانی اور برادری تنازعات کئی سالوں سے چل رہے ہیں گزشتہ دوہفتوں میں  مختلف قبائل کے درمیان ہونے والے تصادم میں اب تک سینتالیس افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ 
مزیدخبریں