سینیٹر لطیف کھوسہ نے ایوان صدر اسلام آباد میں صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ سینیٹر لطیف کھوسہ نے ملاقات میں صدرزرداری کو مشیر برائے آئی ٹی کے عہدہ سے اپنے مستعفی ہونے کے بارے میں تفصیلات بتایئں۔ صدر زرداری نے کہا کہ سینیٹر لطیف کھوسہ پارٹی کے دیرنیہ وفادار ہیں اور ہمیشہ پارٹی اورجمہوریت کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ صدر نے لطیف کھوسہ کے استعفیٰ کو مسترد کرتے ہوئے انہیں مشیر آئی ٹی کے عہدے پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کی طرف سے ان کی کارکردگی پر تنقید کے بعد لطیف کھوسہ کو ان کے عہدہ سے ہٹادیا تھا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کی طرف سے ان کی کارکردگی پر تنقید کے بعد لطیف کھوسہ کو ان کے عہدہ سے ہٹادیا تھا۔