جماعتِ اسلامی نے پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کے خلاف سینیٹ میں تحریکِ التواء جمع کرا دی ۔

تحریک التوا جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز پروفیسر خورشید احمد ، پروفیسر محمد ابراہیم خان اور عافیہ ضیاء نے جمع کرائی ہے ۔ تحریکِ التواء میں کہا گیا ہے کہ پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ پاکستان کی سالمیت اورعوام کے مفادات کے خلاف ہے۔
جماعت اسلامی کے مطابق اس سے بھارت کو واہگہ اور طورخم کے راستے اپنی برآمدات افغانستان اور اس سے آگے وسطی ایشیائی ممالک تک بھیجنے کا موقع مل گیا ہے اور اس معاہدہ میں بھارت کے مفادات کو تحفظ دیا گیا ہے۔ اس معاہدے کی تمام تفصیلات عوام کے سامنے آ چکی ہیں اورہرمکتبہ فکر نے اس معاہدہ کو رد کیا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن