متعدد گھر لوٹ لئے گئے، ڈاکوﺅں نے اغواءکے بعد کار چھین لی، 7گاڑیاں چوری

Jul 20, 2010

سفیر یاؤ جنگ
لاہور (نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں مےں ڈاکوﺅں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، زیورات، موبائل، موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں چھین لیں جبکہ ستوکتلہ مےں ڈاکوﺅں نے کار سوار کو اغوا کرنے کے بعد چھانگا مانگا لے جا کر پھینک دیا اور گاڑی، موبائل اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ستوکتلہ مےں ڈاکوﺅں نے کار سوار اسامہ ہاشمی کو کار سمیت اغوا کر لیا اور چھانگا مانگا لے جا کر سڑک کنارے پھینک دیا جبکہ مغوی کی گاڑی، موبائل اور نقدی لوٹ کر لے گئے، علاوہ ازیں ڈاکوﺅں نے شاہدرہ ٹاﺅن مےں محمد شریف کے گھر سے 16لاکھ، راوی روڈ مےں بشارت علی کے گھر سے 8لاکھ، گلشن راوی مےں فیاض کے گھر سے 7لاکھ، جوہر ٹاﺅن مےں یاسر، نشتر کالونی مےں عادل اور گڑھی شاہو مےں ساجد کے گھر سے 5,5لاکھ مالیت، ڈیفنس اے مےں فراست کے گھر سے 3لاکھ مالیت، فیکٹری ایریا مےں کریم اللہ اور جوہر ٹاﺅن مےں ارسلان کے گھروں سے 2,2لاکھ، فیکٹری ایریا مےں مجید کے گھر سے پونے دو لاکھ مالیت، گرین ٹاﺅن مےں جابر کے گھر سے اڑھائی لاکھ مالیت کے زیورات، نقدی موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا، ستوکتلہ مےں ڈاکوﺅں نے عزیز، شفیق آباد مےں جاوید اور اسلام پورہ مےں عارف سے ایک، ایک لاکھ، گلشن راوی مےں عدیل، ثاقب، محمود اور امجد سے الگ الگ وارداتوں مےں موبائل فونز اور ہزاروں روپے، شاہدرہ مےں عثمان، مصری شاہ مےں شاہد، کاہنہ مےں شاہد علی سے ہزاروں روپے اور موبائل فونز، گرین ٹاﺅن مےں عامر فاروق کے پی سی او سے 3لاکھ مالیت کے کالنگ کارڈ، موبائل فونز اور نقدی، برکی، شیراکوٹ، گلشن اقبال، اسلام پورہ، مزنگ، مصری شاہ، مستی گیٹ، گجرپورہ، غازی آباد اور ہربنس پورہ مےں راہگیروں سے ہزاروں روپے اور موبائل فون لوٹ لیے جبکہ چوروں نے کوٹ لکھپت، اقبال ٹاﺅن، اسلام پورہ، جنوبی چھاﺅنی، مغل پورہ، شاہدرہ اور نصیر آباد سے گاڑیاں جبکہ ٹاﺅن شپ، گارڈن ٹاﺅن، راوی روڈ، غازی آباد، باٹا پور، چوہنگ، ملت پارک، شادمان، لٹن روڈ اور سول لائنز سے موٹر سائیکلیں چوری کر لیں۔
مزیدخبریں