پشاورپولیس نے تین گاڑیوں میں سوار سات غیر ملکیوں کوشہرمیں داخل ہونے سے روک دیا۔

Jul 20, 2011 | 03:34

سفیر یاؤ جنگ
پشاورپولیس کے مطابق موٹروے پرتین گاڑیوں میں سوارسات غیرملکیوں کوشہرمیں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی اورتینوں گاڑیوں کو واپس بھیج دیا گیا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے بعد پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ساتوں غیرملکیوں کا تعلق اسلام آباد میں واقع امریکی سفارتخانے سے تھا اور ان کی تمام دستاویزات درست تھیں لیکن پشاورمیں داخل ہونے کے لیے این او سی موجود نہیں تھا جس کی وجہ سے انہیں شہر میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔
مزیدخبریں