ملک میں بجلی کا بحران بدستورجاری، شارٹ فال پانچ ہزارنوسوپچانوے میگاواٹ، غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ سولہ گھنٹے سے تجاوز کرگیا ۔

Jul 20, 2011 | 03:37

سفیر یاؤ جنگ
پیپکوحکام کے مطابق ملک میں بجلی کی مجموعی پیداواربارہ ہزارآٹھ سوباون میگاواٹ اورطلب اٹھارہ ہزارآٹھ سو بیالیس میگاواٹ ہے۔پیپکو حکام کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق ہائیڈرل ذرائع سے پانچ ہزاردو سو چوبیس میگاواٹ، تھرمل سے ایک ہزارسات سوترانوے،آئی پی پیز سے پانچ ہزارچھ سو چھتیس اورکرائے کے بجلی گھروں سے ایک سوننانوے میگاواٹ بجلی حاصل ہورہی ہے۔ شارٹ فال میں غیرمعمولی اضافے کے بعد ملک کے بیشترشہروں میں پندرہ سے بیس گھنٹے کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث کاروبار زندگی مفلوج ہوکررہ گیا جبکہ مختلف علاقوں میں پانی کی شدید قلت بھی پیدا ہوگئی ہے۔جس کے باعث عوام کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔
مزیدخبریں