2 یوٹیلٹی شپس‘ ایک فریگیٹ کی پاک بحریہ میں شمولیت‘ خودانحصاری کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں: نعمان بشیر

Jul 20, 2011

سفیر یاؤ جنگ
کراچی (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نعمان بشیر نے کہا ہے کہ دو سمال ٹینکر کم یوٹیلیٹی شپ (ایس ٹی یو ایس) رسد گار اور مددگار اور ایک فریگیٹ پی این ایس عالمگیر کی پاک بحریہ کے بیڑے میں شمولیت پاک بحریہ کے خود انحصاری کے عزم کی زندہ مثال ہے، نیول ہیڈکوارٹرز خود انحصاری کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، اس سلسلے میں کی جانے والی کاوشوں سے نہ صرف اخراجات میں کمی واقع ہوئی ہے بلکہ ہمارے افسران اور سپاہیوں کے اپنی صلاحیتوں پر اعتماد میں بھی گرانقدر اضافہ ہوا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دو سمال ٹینکر کم یوٹیلیٹی شپ (ایس ٹی یو ایس) رسد گار اور مددگار اور ایک فریگیٹ پی این ایس عالمگیر کی باضابطہ طور پر پاکستان نیوی فلیٹ میں شامل کرنے کے لئے پی این ڈاکیارڈ میں تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب میں کیا۔
مزیدخبریں