بھارت: صدارتی الیکشن کیلئے ووٹنگ ”حکمران اتحاد“ کے امیدار پرناب مکھرجی کی کامیابی یقینی ہے: مبصرین

Jul 20, 2012

نئی دہلی (بی بی سی) بھارت میں جمعرات کو صدر کے انتخاب کے لئے ووٹ ڈالے گئے۔ سیاسی مبصرین کے طابق حکمران اتحاد یو پی اے کے امیدوار مکھرجی کی کامیابی یقینی ہے۔ پرناب مکھرجی سابق وزیر خزانہ ہیں اور ان کا مقابلہ لوک سبھا کے سابق سپیکر اور قبائلی رہنما پورنو سنگما سے ہے جنہیں بھارتیہ جنتا پارٹی کی زیرقیادت اتحاد این ڈی اے کی حمایت حاصل ہے۔ اس وقت کانگریس اور ات کی اتحادی جماعتوں کو واضح اکثریت حاصل ہے۔ سات سو چھہتر ارکان پارلیمان اور ریاستی اسمبلیوں کے چار ہہزار ایک سو بیس ارکان نے صدر کے انتخاب کیلئے ووٹ ڈالے۔ صدارتی الیکشن کے نتائج کا اعلان پرسوں ہو گا۔ ووٹ ڈالنے کے بعد حکمران کانگریس پارٹی کے جنرل سیکرٹری راہول گاندھی نے اعلان کیا ہے کہ وہ پارٹی اور حکومت دونوں میں زیادہ سرگرم رول ادا کریں گے اور اس بارے میں فیصلہ کیا جا چکا ہے۔

مزیدخبریں