کراچی میں صوبائی الیکشن کمیشن میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد مشیر داخلہ رحمان ملک نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سینیٹ سے استعفی نواز شریف کے بیان پر دیا تھا جس میں انہوں نے الزام لگایا تھا کہ دہری شہریت کا بل مشیر داخلہ کو بچانے کے لیے لایا جارہا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اب شریف برادران اپنی جماعت کے ارکان سے بھی دہری شہریت پر محاسبہ کریں گے۔