صفورہ چورنگی میں ایک نجی سکول کے قریب جھاڑیوں میں اسکول کے چوکیدار نے مشکوک چیز پڑی دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی جس نے بروقت پہنچ کر بم اپنی تحویل میں لے کر بم ڈسپوزل اسکواڈ طلب کر لیا۔اس موقع پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے یونیورسٹی روڈ کو عام ٹریفک کے لیئے بند کردیا جس کے بعدڈسپوزل اسکواڈ نے تیرہ کلو وزنی بم ناکارہ بنادیا۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا تھا کہ بم میں ڈیٹونیٹراور بال بیرنگ نصب تھے اور اسے ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے آپریٹ کیا جانا تھا۔بم کی موجودگی کے بعد علاقے میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا۔ شہر قائد میں گزشتہ دو بم دھماکے بھی ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ریعے کئے گئے تھے۔