محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران لاہور میں راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، ڈی جی خان، ژوب، قلات ڈویژن، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ جمعرات کی شام کولاہور کے مختلف علاقوں میں ہونے والی تیز بارش نے گرمی اور حبس کی شدت کو قدرے کم کر دیا۔ شہر میں پانچ ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ مظفرآباد میں چار، دیر میں تین،اسکردو اور استور میں ایک ملی میٹر جبکہ کراچی اور ڈی جی خان میں ہلکی بارش ہوئی۔ آج صبح چھ بجے سب سے زیادہ درجہ حرارت ساہیوال میں بتیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ لاہور، فیصل آباد، ملتان میں اکتیس، ،خان پور تیس ، جھنگ انتیس منڈی بہاؤ الدین اٹھائیس، چلاس، راولپنڈی اور قلات میں ستائیس ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
ملک کے مختلف حصوں میں آج بھی بادل برسیں گے،کئی شہروں میں گزشتہ رات ہونے والی بارش سے موسم قدرے خوشگوارہوگیا۔
Jul 20, 2012 | 15:27