قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پانی وبجلی کے اجلاس میں لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے امورکا جائزہ لیا گیا، کمیٹی اراکین نے ملک کے مختلف حصوں میں غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ پراحتجاج کیا جس پرسیکرٹری پانی وبجلی نے بتایا کہ پورے ملک کےلئے لوڈشیڈنگ کا شیڈول ترتیب دیا جا رہا ہے اورشیڈول کی خلاف ورزی پرآن لائن شکایت کا کام بھی دوسرے روزے سے شروع ہوجائے گا جبکہ خلاف ورزی کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان میں سحری اورافطارکے دوران لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی، شہروں میں سحری کے اوقات میں دوگھنٹے اورافطارکے وقت تین گھنٹے تک بجلی بند نہیں کی جائے گی تاہم دیہات میں یہ دورانیہ بالترتیب ایک اوردوگھنٹے کا ہوگا، اجلاس کوبریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری پانی وبجلی نے بتایا کہ اگرپرانے بجلی گھروں کی مشینری کوبہتربنایا جائے تو پیداوارمیں بارہ سومیگاواٹ تک کا اضافہ ہو سکتا ہے اوراس حوالے سے ایران،چین اور روس سے مذاکرات جاری ہیں۔ کالاباغ ڈیم کی تعمیرکے حوالے سے بات کرتے ہوئے سیکرٹری پانی وبجلی کا کہنا تھا کہ ان کے پاس اس کا کوئی جواب نہیں، کالا باغ ڈیم نوگوایریا ہے،