حقائق.... (عبدالرحمن ارشد مالیر کوٹلوی)

Jul 20, 2013

ڈاک ایڈیٹر

پہلے غیرت ہمیں بھی آتی تھی
اب کسی بات پر نہیں آتی
ارضِ کشمیر کی نہ بات کرو
وہ تو ملتی نظر نہیں آتی
جب تک ابلیس سے محبت ہے
رحمتِ حق ادھر نہیں آتی
ہم تو اخبار روز پڑھتے ہیں
کوئی اچھی خبرنہیں آتی
ہر نگر میں ہی کیوں اندھیرا ہے
کیا ادھر اب سحر نہیں آتی
اب ضرور آئے گا عذاب کوئی
قوم اگر راہ پر نہیں آتی
ہم نے دشمن بلا لئے گھر پر
اب تو راحت ادھر نہیں آتی
ارشدِ زار کا نہ عالم پُوچھ
نیند اُسے رات بھر نہیں آتی

مزیدخبریں