روم (اے پی پی) پاپائے روم ایک بار پھرٹوئٹر کے ذریعے لوگوں کو گناہ معاف کرنے کی نوید دینگے ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق پاپائے روم کمیو نیکیشن کے جدید ذرائع استعمال کرتے ہوئے اپنے لوگوں کے ساتھ رابطے میں رہیں گے اور ٹوئٹر پر لوگوں کو گناہ معاف کرنے کی مبارکباد دیا کرینگے ۔ عیسائیوں کے کیتھولک فرقے کا عقیدہ ہے کہ گناہوں کو تسلیم کرلینے کے بعد گناہ دھل جاتے ہیں ۔