ماسکو (اے پی پی) روس کے دارالحکومت ماسکو اور سینیٹ پیٹرز برگ میں کریملن مخالف اپوزیشن رہنما الیکسی ناولنی کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے دوران 250سے زائد افراد کوگرفتار کر لیا گیا۔ الیکشن ناولنی کی گرفتاری پر حزب اختلاف کی جماعتیں متحد ہوگئیں۔ دارالحکومت سمیت روس کے بڑے شہروں میں صدر پوٹن کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع کردیا گیا۔ ماسکو پولیس نے کہا ہے کہ جمعہ کو ماسکو میں حکومت مخالف ریلی نکالنے والے 150افراد کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ سینیٹ پیٹرز برگ پولیس ن ے 56احتجاجی مظاہرین کو جیل منتقل کر دیا ہے۔