لاہور (لیڈی رپورٹر) معروف ماہر قانون لبنٰی چودھری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ جمہوریت مقامی حکومتوں کے بغیر نامکمل ہے حکومت پنجاب کو پہلی فرصت میں اپنے مجوزہ بلدیاتی نظام کو پنجاب اسمبلی سے منظور کروا کر بلدیاتی الیکشن کا اعلان کرنا چاہئے۔تاکہ بلدیاتی نظام کی بحالی سے عوام کو نچلی سطح پر اپنے مسائل حل کرنے میں مدد ملے۔