سول ایوی ایشن اتھارٹی اربوں کمائے گی، پی آئی اے کروڑوں بچائے گی : شجاعت عظیم

اسلام آباد (سکندر شاہین/نیشن رپورٹ) وزیراعظم کے مشیر برائے ایوی ایشن شجاعت عظیم کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کی آمدنی میں اربوں اضافہ ہو گا۔ اس کی آمدنی 19 ارب سے بڑھ کر 50 ارب ہونے کی توقع ہے۔ دوسری طرف پی آئی اے کے نقصان میں چلنے والے روٹس بند کرنے اور دیگر اقدامات سے 55 کروڑ روپے سالانہ بچت ہو گی۔ نیشن سے بات چیت کرتے ہوئے شجاعت عظیم نے کہا کہ غیرملکی طیاروں کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود میں اضافی پروازیں کرنے سے متعلق بلوں کے نظام میں مختلف خرابیاں ہیں۔ بلنگ کے اس نظام کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کیلئے نیوزی لینڈ سے خصوصی مشینیں منگوانے کے بعد اس شعبے میں بہتری آئے گی۔ اصلاحات کے بعد ایوی ایشن اتھارٹی کی آمدن میں سالانہ تقریباً 31 ارب اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی فرینکفرٹ، ایمسٹرڈیم کی پروازوں، جو نقصان میں چل رہی ہیں، 3 ستمبر سے بند کر دی جائیں گی جس سے 40 کروڑ جبکہ مختلف غیرفعال سٹیشنوں کو بند کرنے سے 15 کروڑ روپے کی بچت ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...