اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پیپلز پارٹی نے رضا ربانی کو صدارتی امیدوار نامزد کردیا، اپوزیشن کی طرف سے مشترکہ صدارتی امیدوار لانے کے امکانات معدوم ہوگئے ہیں۔ صدر آصف علی زرداری نے بھی صدارت کے عہدے کیلئے رضا ربانی کے نام کی توثیق کر دی۔ اپوزیشن لیڈر امین فہیم وزیراعلیٰ ہا¶س سندھ میں اعلان کریں گے۔امین فہم نے اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ پارٹی قیادت اور کارکنوں نے رضا ربانی کی حمایت کی ہے۔ رضا ربانی نے کہا ہے کہ اپنے انتخاب پر پارٹی کا شکرگزار ہوں۔ رضا ربانی نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں اگلا صدارتی الیکشن جمہوریت کا آئینہ دار ہو۔ انہوں نے کہا کہ مجھ پر اعتماد سے چھوٹے صوبوں کا احساس محرومی ختم ہو گا۔