کراچی (نوائے وقت رپورٹ+ کامرس رپورٹر) ایکسپورٹ پراسیسنگ زون کے چیئرمین سعادت چیمہ کو پاکستان سٹیل کے چیئرمین کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔ ادھر کے ای ایس سی کو 25کروڑ روپے ادا کرنے کے بعد پاکستان سٹیل کی بجلی بحال کر دی گئی اور سٹیل ملز میں پیداواری عمل دوبارہ شروع ہو گیا۔ واضح رہے کہ سٹیل ملز نے بجلی کے 93کروڑ روپے کے واجبات ادا کرنے ہیں اور سٹیل ملز انتظامیہ روزانہ ایک کروڑ روپے کے ای ایس سی کو ادا کرے گی۔
ایکسپورٹ پراسیسنگ زون کے سربراہ سعادت چیمہ کو پاکستان سٹیل کے چیئرمین کا اضافی چارج مل گیا
Jul 20, 2013