میرپور بھٹو (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سردار ممتاز علی خان بھٹو نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زرداری پارٹی میں آج کل ایسا کوئی بھی قابل اور ایماندار فرد نہیں ہے جو آئین کو اچھی طرح پڑھ اور سمجھ سکے، اگر کوئی ایسا دعویٰ کرے گا تو میں اس سے پوچھوں گا کہ صدر زرداری کا صدر بننا اور پنجاب کے علاوہ باقی پورے ملک کی حکمرانی کرنا اور اب لندن میں بیٹھ کر سندھ حکومت کو چلانا آئین اور لاہور ہائی کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی نہیں؟ اور اگر صوبے میں گورنر راج 18ویں ترمیم کے بعد نہیں لگ سکتا تو زرداری نے بلوچستان میں کیسے گورنر راج نافذ کیا تھا؟ یہ آئینی ماہر صرف زرداری کو بچانے اور خوش کر کے مزے لینے کی کوشش کرنے کے علاوہ اور کچھ نہیں جانتے۔ ممتاز علی بھٹو نے مزید کہا کہ مجھے پیپلز پارٹی کا مقابلہ کرنے کیلئے صدارت یا گورنری کی کوئی ضرورت نہیں۔
زرداری پارٹی میں کوئی نہیں جو آئین کو پڑھ اور سمجھ سکے: ممتاز بھٹو
Jul 20, 2013