اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے نوجوانوں کو اپنا کاروبار شروع کرنے کیلئے خود روزگار سکیم شروع کی ہے جس کے تحت نوجوانوں کو ایک لاکھ سے 20 لاکھ روپے تک کے آسان قرضے دیئے جائیں گے، ملکی معیشت کی بحالی کی حکمت عملی کے تحت چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کے کردار کو بڑھایا جائے گا۔ وہ یو ایس ایڈ کے ایک وفد سے بات چیت کر رہے تھے جس نے ڈائریکٹر گریگوری سی گوٹلیب کی قیادت میں جمعہ کو ان کے دفتر میں ملاقات کی۔