خیبر ایجنسی+ کوہاٹ (اے این این، آئی این پی) خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 10شدت پسند ہلاک ،متعدد زخمی، 2 اہلکار جاں بحق ہوگئے، فورسزکی گولہ باری سے دہشتگردوں کے دو ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے ۔ جبکہ ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ کے نتیجے میں 2 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ ادھر کوہاٹ میں چیک پوسٹ پر حملے میں 6اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ جس کے بعد جوابی کارروائی میں 28 شدت پسند مارے گئے حملہ خرماتنگ کے علاقے میں کیا گیا۔ جمعہ کی شام اکا خیل میں شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، شدت پسندوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کردی، جوابی کارروائی میں 10شدت پسند مارے گئے۔ ہلاک ہونے والے شدت پسندوں کے قبضے سے اسلحہ برآمدکرلیا گیا ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق خےبر اےجنسی کی تحصےل باڑہ کے علاقے اکاخےل مےں سےکےورٹی فورسز نے کلیئرنس آپرےشن شروع کےا کہ اسی دوران پہلے سے نصب شدہ رےموٹ کنٹرول بم کا دھماکہ ہواجس مےں سےکےورٹی فورسز کے دو اہلکار موقع پر جاں بحق ہوگئے اور ان کی گاڑی کو بھی نقصا ن پہنچا۔ دوسری جانب تحصےل لنڈی کوتل کے علاقے کرمنہ مےں 18 سالہ نوجوان عناےت خان نے زہر کھالےا جسے فوری طور پر لنڈی کوتل ہسپتال منتقل کےا گےا۔ڈاکٹروں کی سر توڑ کوشش کے باوجودعناےت خان زندگی کی بازی ہار گےا۔
خیبرایجنسی کوہاٹ: جھڑپ‘ بم دھماکہ‘ 10 اہلکار‘ 38 شدت پسند جاں بحق
Jul 20, 2013